ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی کے ٹویٹس پر امت شاہ کا جوابی حملہ

راہل گاندھی کے ٹویٹس پر امت شاہ کا جوابی حملہ

Sat, 22 Dec 2018 11:46:26    S.O. News Service

نئی دہلی22؍دسمبر (ایس او نیوز؍یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو کانگریس صدر راہل گاندھی کی طرف سے ’’آمر‘‘ بتائے جانے کی تیکھی تنقید کرتے ہوئے ان پر جوابی حملہ کیا ہے ۔مسٹر شاہ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر مسٹر گاندھی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں صرف دو ہی ’’غیر محفوظ آمر‘‘ہوئے ہیں۔ ان میں ایک نے ملک میں ایمرجنسی لگائی تھی جبکہ دوسرا یہ چاہتا تھا کہ وہ لوگوں کی خطوط کو بلا روک ٹوک پڑھ سکے ’’۔مسٹر شاہ نے اپنے اس ٹویٹ میں ایمرجنسی کا ذکر کر کے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرف اشارہ کیا ہے ۔خطوط کے تناظر میں بھی ان کا اشارہ مبینہ طور پر ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی طرف ہے جن کے بارے میں ایک زمانے میں یہ الزام لگا تھا کہ انہوں نے خفیہ محکمہ کے ذریعے سبھاش چندر بوس کے خاندان کے ذاتی خطوط پر نگاہ رکھی تھی. لیکن، انہوں نے اپنے اس ٹویٹ میں براہ راست کسی کا نام نہیں لیا ۔بی جے پی صدر نے ٹویٹ کے آخر میں لکھا ہے وہ دو آمرکون ہیں آپ خود اندازہ لگایئے۔

اس سے پہلے مسٹر گاندھی نے کمپیوٹرز کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بارے میں وزارت داخلہ کے حکم پر تلخ تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو آمر قرار دیاتھا۔

 


Share: